خاص خبریں

سوئیڈن واقعے نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا، مریم نواز

مہنگائی سے قوم کے آنسو نکالنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کے واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کے نام پر تعصب بند کرنا ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام عقائد کا احترام کیا جائے اور آزادیٔ اظہار کے نام پر تعصب کی شدید مذمت کی جائے۔دوسری جانب سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج پاکستان بھر میں یومِ تقدیسِ قرآن منایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے