ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ سودی نظام بہت ظالمانہ نظام ہے،اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے،چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوزپیپرز ایس کے نیازی نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کوئی ابہام ہے تو پھر مشاورتی عمل شروع کیا جائے اور تمام ابہام کو دور کرکے آگے بڑھا ئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس کے نیازی کی تجویز بہت اچھی ہے اس پر فوری عمل شروع ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے معروف پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا گیا۔ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے اپنی گفتگومیں مزید کہا ہے کہ سودی نظام بہت ظالمانہ نظام ہے،اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے،سودکے بارے میں فیصلہ شرعی عدالتوں نے کرناہے،شرعی عدالت کوفیصلے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرناچاہئیے تھا،پاکستان کابینکاری نظام سودسے آزادنہیں ہے،شرعی عدالتوں میں اپیلیوں کوچلنے دیں،چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آ ف نیوزپیپرز ایس کے نیازی نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کوئی ابہام ہے تو پھر مشاورتی عمل شروع کیا جائے اور تمام ابہام کو دور کرکے آگے بڑھا ئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس کے نیازی کی تجویز بہت اچھی ہے اس پر فوری عمل شروع ہونا چاہئے۔ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ایس کے نیازی صاحب آپ بہت نیک کام کررہے ہیں،پاکستان کے طاقتورطبقے سودکوختم نہیں کرناچاہتے،اسلامی بینک کاری بہت بڑی چیزہے،ہمارے دین میں سودکوحرام قراردیاگیاہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے،سودی نظام بہت ظالمانہ نظام ہے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی اشدضرورت ہے،سودکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان کے جیدعلمائے کرام نے سودکے مضمرات سے عوام کوآگاہ کیا،سودکے نظام میں بے شمارخرابیاں پائی جاتی ہیں،بغیرتحقیق کے فیصلہ نہیں کرناچاہئیے،علمائے کرام نے باقاعدہ فتوے دئیے ہیں،ماہرمعاشیات کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے رباہ کاخاتمہ کردیاجائے،شرعی عدالت میں جو اپیلیں آئیں تھیں وہ سپریم کورٹ کی طرف سے بھیجیں گئی تھیں،اسلامی بینکاری نظام سود سے پاک نہیں ہے،شرعی عدالت نے سودکیخلاف فیصلہ دیاتھا،پاکستان کابینکاری نظام سودسے آزادنہیں ہے،شرعی عدالتوں میں اپیلیوں کوچلنے دیں،پاکستان کی بقاصرف سودسے پاک معاشی نظام میں ہے،اسلامی بینک دوسرے بینکوں کی نسبت زیادہ استحصال کررہے ہیں،اسلامی بینکاری نظام کوسودسے پاک ہوناچاہئیے،محترم ڈاکٹرقبلہ ا یازصاحب نے بہت اچھی باتیں کی ہیں،یہ ہمارے ایمان کامسئلہ ہے،رباہ بھی سودہی ہے،ہمیں مل کرمتفقہ کوشش کرنی ہوگی تبھی سودی نظام کا خاتمہ ممکن ہوگا،مرزااختیاربیگ صاحب نے جوباتیں کی ہیں اس سے متفق ہوں،ہم مشکلات سے دوچارضرور ہیں لیکن امیدکی کرن بھی نظرآرہی ہے،اللہ پاک نے پاکستان کوبے شماروسائل سے نوازاہے،فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنی قوت بازوپراعتمادکرنے کی ضرورت ہے،مشکلات ضرورہیں لیکن معیشت کی بہتری کیلئے سب کویکجاہوناپڑے گا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کوہدایت کی تھی انہوں نے اپیلیں واپس لے لیں،وفاقی شرعی عدالت نے ان اپیلوں کودیکھاہے، مولاناتقی عثمانی صاحب بھی سودکیخلاف بڑا کام کررہے ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل ماہرین کے فیصلوں کی روشنی میں اپنی تجاویزپیش کرے گی،شاہدحسن صدیقی صاحب نے جوآرادی ہیں وہ بہت اچھی ہیں غورکریں گے،ہم تقی عثمانی صاحب اوردیگرماہرین سے مل کربہتری کیلئے اقدامات کریں گے،نیازی صاحب آپ کی یہ بہت اچھی تجویزہے،ایسی فکری نشستیں بہت ضروری ہیں۔ماہرمعاشیات مرزااختیاربیگ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی صورتحال زبوں حالی کاشکارہے،ایل سیزبھی فی الحال نہیں کھل رہی ہیں،روپے کی قدرمیں کمی ہوئی ہے،پاکستان کے معاشی اشارئیے تنزلی کی طرف جارہے ہیں،ایف بی آرکاریونیوٹارگٹ بھی پورانہیں ہوا،سرکلرڈیٹ بھی بڑھ رہاہے،ہمیں آئی ایم ایف کاپیکج بحال رکھنے کیلئے بہتراقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ہم 30بلین ڈالرزکے نقصانات ہوئے ہیں،بہتراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
علاقائی
سودی نظام بہت ظالمانہ نظام ہے،اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 642 Views
- 2 سال ago