خاص خبریں

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے