بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

حکومت تحریک انصاف مذاکرات میں ڈیڈ لاک

Monday, 6 January, 2025

حکومت اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریکِ انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات کے دونوں راونڈز میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ گفتگو جو ریکارڈ ہوئی ہے اس کو ہی تحریری مطالبہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں ایک مرتبہ ان کی جانب سے تحریری بات آجائے تاکہ ہمیں پتہ چلے کے ان کے کیا کیا مطالبات ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *