اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔ فری اینڈ فئیر الیکشن کے لیے آراوز کا ہونا ضروری ہے۔ ہماری استدعا تھی کہ آر اوز جوڈیشل سے لیے جائیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا، لیکن سختیاں کی جارہی ہیں۔ ہم ہرروز سپریم کورٹ بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائیں۔ ان شا اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین کا جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ آپ انشورنس کریں کہ آر اوز فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں گےانہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کو جیلوں میں بار بار نظر بند کرنے کے معاملے کو بھی دیکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے۔ اگر آپ پٹیشنرز کو نوٹس جاری کرنا شروع کریں تو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہو گی۔ سپریم کورٹ نے 8فروری کو الیکشن کروانے کا کہہ کر اچھا اقدام کیا۔ پی ٹی ائی الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں ۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ہم اس فیصلہ سے مطمئن نہیں ہیں،ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ آر اوز عدلیہ سے رکھوا دیتی ۔ ہماری تیاری اور ہوم ورک مکمل ہے۔ جتنی مشکلات میں ہم مہم چلا رہے ہیں، اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ملے تو دو تہائی اکثریت ہماری ہو گی۔
پاکستان
سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 567 Views
- 11 مہینے ago