سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں سپریم کورٹ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں اسی طرح پی آئی اے سمیت قومی اثاثوں کی فروخت سے متعلق کیس بھی سماعت کیلئے مقررجسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہونگے پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے
خاص خبریں
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
- by Daily Pakistan
- جنوری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1190 Views
- 2 سال ago