پاکستان جرائم

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کے ٹکڑے کرنے اور جلانے کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کے ٹکڑے کرنے اور جلانے کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کے ٹکڑے کرنے اور جلانے کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ملزم کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی جسٹس سردار طارق نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بہت سے وڈیرے ہیں اکثر ہوتا ہے کہ وڈیرے قتل کے بعد دوسرے بندے کو قاتل بنا کر پیش کر دیتے ہیں ملزم زاہد حسین کے وکیل نے دلایل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار میرے کلائنٹ کے بیٹے کو بلیک میل کر رہا تھا قتل ایک نے کیا بعد میں قاتل کے سارے خاندان کو نامزد کردیا گیا میرے موکل زاہد حسین صرف مبینہ قاتل کا والد ہے پولیس کے افسر قتل کے باوجود ہم نے جے ائی ٹی تشکیل دینے کی درخواست دی میرا موکل اگر وڈیرہ ہوتا تو کبھی بلیک میل نہ ہوتا وکیل ملزم مقتول منظور وسان کا بھتیجا ہونے کے باعث پولیس نے کیس کو ذاتی طور پر لیا ملزم دل کا مریض ہے فوری بائی پاس کی ضرورت ہے اس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی یاد رہے کہ چھ مختلف ملزمان نے سندھ ہولیس کے اہلکار جنید بلاول کوٹکڑے کرکے زندہ جلایا تھا
ملزمان کے خلاف ضلع خیر پور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے