جسٹس (ر)سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل آج بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس قاضی فاز عیسی دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈہاک جج تعینات ہونے والے جسٹس (ر)سردار طارق مسعود اور جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فاز عیسی دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے۔یاد رہے کہ جسٹس(ر)سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم بطور ایڈہاک جج تعینات، نوٹیفکیشن جاریواضح رہے کہ 20 جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس(ر)مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد 26 جولائی کو صدر مملکت آصف زرداری نے 2 ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی، ان ججز میں جسٹس (ر)مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود شامل ہیں۔27 جولائی کو وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔خیال رہے کہ جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اب سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
خاص خبریں
سپریم کورٹ کے 2 ایڈ ہاک ججز آج حلف اُٹھائینگے
- by Daily Pakistan
- جولائی 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 215 Views
- 4 مہینے ago