دنیا

سکھ رہنماوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی

سکھ رہنماوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی

سکھ رہنماوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مودی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ خالصتانی رہنماوں کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہوئے۔بائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار کے بعد مودی حکومت نے کواڈ گروپ کی میٹنگ ملتوی کر دی جبکہ امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریلیجیئس فریڈم نے بھی بھارت کو تشویشناک ملک کے طور پر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو بھارت نے کینیڈا کی سرزمین پر قتل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے