بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا،انتظار ختم! سی ای سی نے منظوری دیدی

Thursday, 4 January, 2024

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاوس لاہور میں ہوا، کمیٹی نے بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کا امیدوار بنانے کی منظوری دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی ایگزیکٹو کمیٹی نے منظور کر لی ہے، میں ایگزیکٹو کمیٹی اور آصف زرداری کا شکر گزار ہوں، میں یہ ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی امیدوں کے مطابق جدوجہد کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور اور اپنے نظریے کے مطابق الیکشن لڑا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *