کھیل

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 60 رنز سے ہرا دیا

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 60 رنز سے ہرا دیا

سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 60 رنز سے ہرا دیا۔ کیوی ٹیم کے 199 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 190 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سائفرٹ 45 گیندوں پر 75 رنز اور راچن رویندرا 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مائیکل بریسویل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زمبابوے کی ٹیم 1 اوور قبل 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے کے ٹونی میونگا 40 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، نیوزی لینڈ کے ایش سوڈی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سہ ملکی سیریز کا فائنل ہفتے کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچز جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے