سیلاب زدگان کی بحالی کے مشن کے لیے عالمی پارلیمانی وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد پاکستانی قوم سے یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچے گا۔انٹر پارلیمنٹری یونین کے صدر (آج) اتوار کو وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، صدر لارتے پچاگو سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔صدر انٹر پارلیمانی یونین صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کریں گے۔پاکستان، امریکا، برطانیہ، چین، روس، سعودی عرب سمیت 178 ممالک انٹر پارلیمنٹری یونین کے رکن ہیں، آئی پی یو کی سابق صدر گبریلا کیوس بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹر فیصل سلیم مہمانوں کا استقبال کریں گے
پاکستان
دنیا
سیلاب زدگان کی بحالی کے مشن کے لیے عالمی پارلیمانی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 602 Views
- 2 سال ago