دادو کی سیشن کورٹ نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو سیلاب متاثرین سے ناروا سلوک پر طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دادو کی سیشن کورٹ میں رکن اسمبلی صالح شاہ جیلانی اور سجیلا لغاری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارےگاؤں تاج پور میں سیلاب سے 200 گھرگرگئے ہیں، امداد اور اپنی آس لے کر اراکین اسمبلی کےگھرگئے، لیکن اراکین اسمبلی کے گارڈز نے دھکے دے کر نکال دیا۔
عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے دونوں اراکین اسمبلی کو 19ستمبرکو طلب کرلیا۔
سیشن عدالت نے دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کو ہر صورت حاضر ہونےکا حکم دیا ہے۔
پاکستان
سیلاب متاثرین سے ناروا سلوک، اراکین اسمبلی عدالت طلب
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 754 Views
- 2 سال ago