مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے پارٹی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر بیان جاری کر دیا ہے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں اور آج بھی نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ٹکٹ کے لیے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی، سینیٹ کے ٹکٹ کے لیے نہ دلچسپی ہے اور نہ ہی دستیاب ہے، سینیٹ کے ٹکٹ کے لیے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ میں نے مسلم لیگ نہیں چھوڑی، میں حادثاتی مسلم لیگی رکن نہیں ہوں، مجھے کسی سے مسلم لیگی رکن ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، سیاسی گمراہ کن خبریں پھیلانا بند کریں۔
پاکستان
سینیٹ کی ٹکٹ کیوں نہ ملی ؟ لیگی رہنما آصف کرمانی نے خود بتادیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 641 Views
- 10 مہینے ago