علم دوستی اور کتاب سے محبت کے جذبات کو پروان چڑھانے اور جلا بخشنے کے لئے کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی کتب میلے میں ادبی و اصلاحی تنظیم حریم ادب کے سٹال کا اہتمام کیا گیا- کتب میلے کی پانچوں دن حریم ادب کا سٹال طالبات , بچوں , خواتین , اساتذہ کی توجہ کا مرکز بنا رہا -سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے آج حریم ادب کے سٹال کا دورہ کیا اور کتب کی رونمائ کی اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔ عالیہ شمیم صدر حریم ادب کی زیر نگرانی سینئر ممبر حریم ادب ,اعزازی سیکریٹری و معروف مصنفہ عقیلہ اظہر کا افسانوی مجموعہ عکس ذات , معروف مصنفہ اورسیکرٹری اطلاعات و نشریات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکسان فریحہ مبارک کی کتاب داستان آزادی اور معروف مصنفہ فرحت نعیمہ کی کتاب "تتلیاں” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر دردانہ صدیقی نے اپنے خطاب میں حریم ادب کی ادبی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حریم ادب معاشرے میں اصلاحی ادب کے فروغ میں سرگرم عمل ہے- موجودہ دور میں اردو ادب کی اصناف کو نظرانداز کیا جارہا ہے- ادبی اصناف نثر,شعرو شاعری , غزل گوئ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کم ہوتے جا رہے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے-ایسے حالات میں حریم ادب اردو ادب کے فروغ کے لئے روشن چراغ ہے۔ اس موقع پر صدر اصلاحی و ادبی انجمن حریمِ ادب خواتین عالیہ شمیم نے دردانہ صدیقی ،ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور دیگر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا
علاقائی
سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی نئ کتب کی تقریب رونمائ کی صدارت
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 811 Views
- 2 سال ago