اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر صدرِمملکت کے دستخط کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالتِ عظمیٰ سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مؤقف کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترین قانونی مسوّدہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرِمملکت کا مؤقف ہرلحاظ سے غیرمعمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ صدرِمملکت نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے میں گہرائی تک سرایت کئے گئے مرض کی نشاندہی کی ہے، پچھلے 16 ماہ کے دوران پاکستان میں آئین سے انحراف، قانون کی پامالی، جمہوریت سے فرار اور ریاست کو شخصیات کے تابع کرنے کی رسومِ بَد کو تقویت پہنچائی گئی۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارلیمان اور الیکشن کمیشن سمیت پوری ریاستی مشینری کو آئین کی تابعداری سے ہٹا کر غیرمرئی قوتوں کے اشاروں پر چلا دیا گیا، آئین کے اہم ترین حصوں پر عملدرآمد کو یکسر منسوخ کرکے ملک کو جنگل کے قانون کی گرفت میں دیکر میڈیا و عدالتوں کو نادیدہ قوتوں کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک متنازع عدالتی فیصلے کے ذریعے تیز ترین گرفتاری اور جماعت کو کچلنے کیلئے ہزاروں قائدین و کارکنان کےخلاف ننگی فسطائیت اسی سلسلۂ ناتمام کا حصہ ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے (سائفر) کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کے مطالبے کا بھی پرزور اعادہ کرتے ہیں۔
پاکستان
سیکرٹ اورآرمی ایکٹ بل پرصدر کے دستخط؛ پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- اگست 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 933 Views
- 3 سال ago

