پاکستان جرائم

سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد کراچی میں ہلاک کردیئے گئے

سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد کراچی میں ہلاک کردیئے گئے

کراچی:محکمہ انسداد دہشت گردینے ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔رے گئے دہشت گردوں کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی، ملزمان نے 7 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈی ایس پی علی رضا کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ہلاک دہشتگرد حافظ قاسم رشید کراچی کا نیا امیر تھا، ڈی ایس پی کے قتل کیلئے ڈسٹرکٹ صدر سید احمد حسن نے سہولت کاری کی، ریکی میں ملوث دو دہشتگرد نعیم اور حمزہ کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے دہشتگرد حافظ قاسم رشید اور عثمان کا سراغ ملا۔ ہلاک دہشتگردوں سے کلاشنکوف، دو پسٹل، تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، خودکش جیکٹ،ٹارگٹ کلنگ لسٹ بھی برآمد ہوئی، ہلاک دہشتگردوں سے کالعدم تحریک طالبان کا جاری لیٹر بھی ملا، لیٹر کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے اس گروپ نے حال ہی میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔ہلاک دہشتگرد حافظ قاسم 12 سال کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا، ملزم 35 سے زائد قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا، ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی پلاننگ کئی ماہ قبل جیل میں کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے