علاقائی

سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے)کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد۔

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے قائدچوہدری محمد یسٰین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردار محمد آصف،چوہدری

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے قائدچوہدری محمد یسٰین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردار محمد آصف،چوہدری طارق گجر،چوہدری زاہد،ملک خلیل،چوہدری فیر،ملک عدنان،وارث دلیپ،فیاض عباسی،صفدر عباسی،عرفان خان،سلطان بہادر،تاج ربانی دارشوکت،مہرافتخارسیال،عمرجھبانہ،اشفاق گجر،گوہر الہیٰ،محمد نیاز،سیداسماعیل شاہ،وقاص بھٹی و دیگر عہدیدران نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ کیا اورچیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدراحسن ظفربختاوری،سینئر نائب صدرفہدوحید،نائب صدرانجینئراظہرالسلام ودیگر عہدیداران کو الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی،اس موقع پرفاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک،اعجازعباسی،میاں اکرم فرید،سابق صدر چیمبرآف کامرس ظفر بختاوری،خالد چوہدری و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،اس موقع پرمزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران آئندہ بھی تاجروں کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ کی طرح ان کی اخلاقی حمایت اور تائید جاری رکھے گی، چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدراحسن ظفربختاوری ودیگر عہدیداران نے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ماضی کی طرح اس الیکشن میں بھی ہماری کامیابی تاجر برادری کا ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بہتر انداز میں تاجروں کی خدمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے