اسلام آباد سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس و محفل میلاد ؐزیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سی ڈی اے چیئرمین آفس کمپلیکس سیکٹرG-7/4اسلام آباد میں منعقد ہوئی،کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،ملک ابراراحمد،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان،جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم،رہنماء پیپلز پارٹی سید سبط الحیدربخاری،اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری،خالد چوہدری،پی ایف یوجے کے صدر محمد افضل بٹ،سیاسی و سماجی شخصیت ملک مہربان علی اعوان، انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر محمد اجمل بلوچ،چیئرمین انجمن تاجران آبپارہ علی اصغر مانی بٹ،سی ڈی اے آل آفیسرایسوسی ایشن کے ملک اختر اعوان،محمد اشرف مغل،چوہدری شریف،سی ڈی اے افسران سابق ڈی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،پیر سید عمران شاہ،یوسی چیئرمینزسردار مہتاب خان،سید ظہیر شاہ،چوہدری طارق گجر،انجینئرزاہد محمود،ماجداختر،ZTBLیونین کے ملک شمیض اعوان،OGDCLیونین کے سید اعجاز بخاری،سٹیٹ بنک یونین کے شفقت وڑائچ،سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید منورشاہ،ممبرپلاننگ وسیم حیات باجوہ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹرفضل مولیٰ،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینٹر شوکت علی انجم،اے ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری محمد صفدرنفیس،معروف سیاسی و سماجی شخصیات محبوب الہی منہاس،ملک رعناز حسین،سید داؤدشاہ،علمائے کرام و مشائخ مولاناابو الفضل عبدالغنی نقشبندی،پیر عبید احمدستی جماعت اہلسنت ضلع اسلام آباد کے ناظم،پیر سید محمد علی واسطی،بدراسلام بدر،قاری گلزاراحمد مدنی،شیراز عرفات،علامہ جہانزیب ہزاروی،حافظ فصیح الرحمان حیدری،قاری علی اکبر نعیمی،علامہ جہانگیر شاہ سعیدی،مرزاطیب ارشد،حاجی نواز گوندل صابری،قاری عمردراز،ملک محمد قیصر،چوہدری محمدنیاز،احمد نوازقادری،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابرسمیت صحافی برادری،خواتین،اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیات،مزدور یونین کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے قائد اور پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسیٰن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر سی ڈی اے محنت کشوں کی خدمت کی،سی ڈی اے ملازمین سے کیے گئے تمام وعدوں کو انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور دیگر مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے،انھوں نے کہا کہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات ؐ کے لیے تخلیق کی اور سی ڈی اے مزدور یونین کو یہ اعزاز بخشا کہ ہر سال اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضوراکرمؐ کا میلاد مناتے ہیں اور اسی کے صدقے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ سی ڈ ی اے مزدور یونین کو اپنے محنت کشوں کے لیے بہتر سے بہتر طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف نے ملکی سالمیت اور ادارے کی ترقی کے لیے دعا کروائی۔
علاقائی
سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس و میلاد مصطفیؐ کا انعقاد۔
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 784 Views
- 2 سال ago