انٹرٹینمنٹ

شادی سے پہلے ایک دوسرے سے محبت نہیں تھی، حنا الطاف

شادی سے پہلے ایک دوسرے سے محبت نہیں تھی، حنا الطاف

پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل اُنہیں آغا علی سے محبت نہیں تھی۔ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی حنا الطاف اور آغا علی حال ہی میں ایک ساتھ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔شو کے دوران حنا الطاف کا اپنی اور آغا علی کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ شادی سے پہلے ہمیں ایک دوسرے سے کوئی محبت نہیں تھی بس عزت اور حترام تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتے میں محبت شادی کے بعد ہوئی تھی۔حنا الطاف کا کہنا تھا کہ شادی اسی لیے کی تھی کہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور پسندیدگی بھی دونوں جانب سے تو چلو شادی کر لیتے ہیں۔اس دوران اداکارہ نے کہا کہ شادی میں ایک دوسرے سے توقعات نہیں رکھنی چاہئیں، جب ایک انسان توقع کے بغیر آپ کے لیے کچھ کرتا ہے تو آپ کو زیادہ اچھا لگتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے