انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد 10سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر

شادی کے بعد 10سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر

پاکستانی سینئر اداکارہ گلوکارہ و میزبان عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔عائشہ عمر نے نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کریں گی۔عائشہ عمر نے کہا کہ اس لیے نہیں کہ شوہر منع کرے گا بلکہ اس لیے کہ وہ خود سے ہی ایک خاتونِ خانہ اور بیوی ہونے کے ناطے یہ فیصلہ لیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس دوران کچھ بھی کر سکتی ہیں مثلاً گلوکاری یا پینٹنگ وغیرہ، مگر 14 گھنٹے کی اداکاری کی شفٹ نہیں کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri