پاکستان

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سیدہ نفیسہ شاہ این اے 202 خیرپور سے جبکہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے کامیاب ہوئیں۔نفیسہ شاہ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کو شکست دی جبکہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے