انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے مہنگی ترین گاڑیوں کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی

’منت‘ گھر خریدنے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے، شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ ان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔ٹویٹر میں اپنے مداحوں سے گپ شپ میں جب ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ گاڑی کون سی ہے اور کون سی گاڑی آپ کبھی فروخت نہیں کریں گے۔اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑیاں موجود نہیں ہیں اور اس کے متعلق میڈیا پر جو خبریں چلائی جاتی ہیں وہ سب بوگس ہیں۔اداکار نے واضح الفاظ میں اپنے مداحوں کو خبر دی کہ ان کی ملکیت میں صرف ایک ہیونڈائی گاڑی ہے اور لگژری گاڑیوں پر مضامین جھوٹ ہیں۔بھارتی میڈیا میں اکثر یہ مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں کہ اداکار کے پاس بہت ساری مہنگی اور لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔کنگ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور وہ اگلی فلم ’جوان‘ میں ایک فوجی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri