پاکستان جرائم

شبلی فراز کی بیرون ملک جانے کی راہ ہموار ، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شبلی فراز کی بیرون ملک جانے کی راہ ہموار ، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔شبلی فرازکی بیرون ملک پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت میں ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جبکہ شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ 4 ایف آئی آرزہیں، سب میں ضمانت پرہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گرانڈ ہے۔ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جوعدالت حکم کرے گی ہم عمل کریںگے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ اورڈی جی پاسپورٹ عدالت کومطمئن نہیں کرسکے، ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سینکال کرعدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے واضح کیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے