سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں مصروف ہے۔عابد شیر علی کا نائب صد ر مسلم لیگ ن ویسٹ مڈلینڈ بر طانیہ خواجہ عرفان کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خاموش انقلاب بر پا کیا ہے، پنجاب میں کسان اور طالبعلم اب دل لگا کر ملک کے لئے کام کر رہے ہیں، سستی بجلی اور مفت سولر پینل کی فراہمی مسلم لیگ کا منشور ہے، پنجاب اس وقت گورننس اور معاشی اعشاریہ کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ بھی اپنی بساط کے مطابق ترقی کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے حالات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہاں کی حکومت عوام کو بھول چکی ہے، دوسری طرف انتشاری ٹولہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے ساتھ مل کر اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان
شریف برادران ملک کو مشکلات سے نکالنے میں مصروف ہیں ، عابد شیر علی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 20 Views
- 4 دن ago