پاکستان

شعیب شاہین نے این اے 47 اسلام آباد کا نتیجہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شعیب شاہین نے این اے 47 اسلام آباد کا نتیجہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اسلام آباد کے انتخابی نتائج کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے این اے 47 کے آر او کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

گزشتہ روز حلقہ این اے 47 آئی سی ٹی (اسلام آباد) 2 کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آئے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

طارق فضل چوہدری کے مدمقابل محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے