کھیل

شعیب ملک،ٹی 20فارمیٹ میں 12ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر بن گئے

shoaib malik

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20فارمیٹ میں 12ہزار رنز بنانے کااعزاز حاصل کرلیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے لنکن پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کے لئے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا،وہ ایسا کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٹی20فارمیٹ میں 12ہزار سے زیادہ رنز بنائے۔شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 485ویں ٹی 20میچ میں حاصل کیا۔شعیب ملک 2005سے ٹی 20کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے نیشنل ٹی20کپ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت کے فرائض نبھائے جبکہ وہ انڈین پریمیئرلیگ بگ بیش لیگ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،انگلینڈ کی ٹی 20بلاسٹ اور گلوبل ٹی 20لیگ بھی کھل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے