میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں واقع ایک گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ گولہ گرنے کا واقعہ رزمک سب ڈویژن میں ایک گھر پر پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ تھانہ حدود گڑیوم گاؤں ارسل کوٹ میں پیش آیا، واقعے میں ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں، زخمی بچوں کو تشویش ناک حالت میں خلیفہ گلنواز اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گولہ صاحب نور گل نامی شخص کے گھر کے صحن میں گرا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پاکستان
شمالی وزیرستان میں گھر پر گولہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 353 Views
- 2 سال ago

