شمالی وزیرستان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ملزمان کی بنوں منتقلی کے دوران فائرنگ کی۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان اور فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور کی لاش بھی ملی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جرائم
شمالی وزیرستان: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، زیرِ حراست 4 دہشتگرد ہلاک
- by Daily Pakistan
- مئی 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 799 Views
- 2 سال ago