خاص خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج ، وزیراعظم افتتاحی خطاب کرینگے

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج ، وزیراعظم افتتاحی خطاب کرینگے

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج صبح باضابطہ طور پر شروع ہوگا، اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیراعظم اور ایرانی وزیر معدنیات محمد اتبک بھی پاکستان پہنچ گئے۔ازبکستان کا وفد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج صبح اسلام آباد پہنچے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔ملاقات میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی تعلقات کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان خطاب کریں گے جس کے بعد دستاویزات پر دستخط ہوں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم ہاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔عشائیہ میں چین، روس، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، بیلاروس اور ترکمانستان کے سربراہان نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کا استقبال کیا، اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیراعظم شہباز شریف نے مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔وزیراعظم نے اجلاس میں ان کی شرکت پر ان کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مہمانوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے