وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شکار پور میں مغوی بچوں کو بازیاب کرانے پر پولیس و رینجرز افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شکار پور میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے، دو مغوی بچوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور، رینجرز افسران اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جینس اور ٹیکنیکل بیسڈ کارروائی اور مثر اقدامات لائق ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ گرفتار اغوا کاروں کے خلاف ٹھوس اور مثر تفتیش کرکے ان کو نشان عبرت بنایا جائے، بچوں اور دیگر شہریوں کے اغوا میں ملوث درندوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
پاکستان
شکار پور ، مغوی بچے بازیاب ، وزیر داخلہ کی پولیس و رینجرز کو شاباش
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 277 Views
- 8 مہینے ago