پاکستان

شہباز شریف، ایرانی صدر نے پشین میں بارڈر مارکیٹ اور بجلی ترسیلی لائن کا افتتاح کردیا

شہباز شریف، ایرانی صدر نے پشین میں بارڈر مارکیٹ اور بجلی ترسیلی لائن کا افتتاح کردیا

پشین: وزیرِاعظم محمد شہباز پاکستان ایران سرحد (شریف مند-پشین بارڈر) کے دورے کیلئے ردیگ(تحصیل مند) پہنچ گئے۔شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی.حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جنکو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا.دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی. اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا.دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri