پاکستان

شہباز شریف آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

شہباز شریف آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ شہباز شریف آج 3 بجے دن پریس کانفرنس کریں گے۔مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کریں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اہم قومی امور کے علاوہ بڑے بھائی نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے