کوئٹہ:پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کے تحت7دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار کریں گی۔حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کیلئے جائے گی۔
خاص خبریں
شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا،نہ آنے پر ٹیم گرفتار کرے گی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 831 Views
- 2 سال ago