دنیا

شیخ حسینہ کے مستعفی ہوتے ہی ، بنگلا دیش میں جشن

شیخ حسینہ کے مستعفی ہوتے ہی ، بنگلا دیش میں جشن

بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد استعفی دینے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئیں ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلا آرمی کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے