پاکستان

شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد / لاہور: تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے سیاست سے کنارہ کشی جبکہ فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔شیریں مزاری نے اسلام آباد پریس کلب میں اپنے وکلا اور بیٹی ایمان مزاری کے ساتھ جبکہ فیاض الحسن چوہان نے لاہور پریس کلب میں طویل پریس کانفرنس کی۔سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ میں نو اور دس مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہیں، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے، میں نے ہمیشہ سے ہر طرح کے تشدد کی مذمت کی ہے بالخصوص ریاست کی علامت پر حملوں کی جیسا کہ جی ایچ کیو، پارلے منٹ یا سپریم کورٹ، ہم سب کو اس کی بہت زیادہ مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے دنوں میں میری صحت خراب رہی اور ان دنوں میری بیٹی ایمان پریشانی کا شکار رہی جس کی میں نے روتی ہوئی ویڈیوز اڈیالہ جیل میں بھی دیکھیں تو اس کے بعد میں نے آج سے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گی کیوں کہ مجھے اپنی ماں اور بچوں کو وقت دینا ہے، ویسے بھی میرے شوہر کو انتقال ہوئے ابھی پانچ ماہ ہوئے ہیں اور میرں اپنے بچوں کا واحد سہارا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri