اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو عدالت نے جمعہ کی صبح جاری کرتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، ڈی جی امیگریشن ایک ہفتےمیں ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں۔
پاکستان
شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 343 Views
- 12 مہینے ago