چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔چیئرپرسن شیری رحمن نے زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ وزارت نے جو پریزینٹیشن تیار کی ہے وہ بیسویں صدی کی لگتی ہے، پریزینٹیشن میں معلوم نہیں ہو رہا کہ وزارت کی ترجیحات کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت کے حالیہ اقدمات کیا ہیں، موسمیاتی تبدیلی پر کیا پبلک میسجز ہیں، ہم نے بطور وزیر وزارت سے جاتے ہوئے بہت تجاویز چھوڑی تھیں۔شیری رحمن کا کہنا ہے کہ آپ کے سال میں بہت بیرون ملک دورے ہوتے ہیں، وہاں کانفرنس میں کیا کر کے آتے ہیں، آپ لوگ برلن میں کانفرنس میں گئے ہی نہیں، سارے سال کی بین الاقوامی مصروفیات کی تفصیلات دی جائیں۔بیرون ملک کے 60 فیصد دورے ضائع ہوتے ہیں، اتنی کانفرنسز ہوتی ہیں لیکن آپ کی کارکردگی کسی اخبار میں نظر تک نہیں آئی، آپ کی بین الاقوامی کانفرنس میں کارکردگی کیا ہے۔
پاکستان
شیری رحمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر برہم
- by Daily Pakistan
- جولائی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 264 Views
- 4 مہینے ago