دلچسپ اور عجیب

شیشے جیسے شفاف مینڈک کا راز معلوم کرلیا گیا

frog

واشنگٹن:ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ بعض اقسام کے شفاف (گلاس)مینڈک ایسے ہوتے ہیں جن کے اندرونی اعضا باہر سے ہی نظر آتے ہیں وہ کئی حاتوں میں بدن کا90فیصد خون جگر میں جمع رکھتے ہیں۔بالخصوص نیند کے دوران کا خون جگر میں جمع ہوجاتا ہے جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے۔اس عمل کو سمجھ کر ہم خون میں لوتھڑے بننے اور نہ بننے کے عمل کو سمجھ سکتے ہیں اور یوں انسان سمیت کئی جانوروں میں خون کے گاڑے پن کو وجوہ پر مزید معلومات مل سکتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خون کو جگر میں پہنچا کر ان گدلاپن کم ہوجاتا ہے اور یوں مینڈک کا بدن مجموعی طورپر 61فیصد شفاف ہوجاتا ہے لیکن منطقہ حارہ کے علاقوں میں یہ نرم مینڈیٹ انتہائی شوخ سبز پتوں میں چھپا رہتا ہے اورشفاف ہوکر وہ خود کوشکاریوں سے بچاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri