پاکستان جرائم

صادق آباد میں ڈاکوئوں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 3 اہلکار شہید

صادق آباد میں ڈاکوئوں کا پولیس چوکی پر حملہ ، 3 اہلکار شہید

صادق آباد میں تھانہ بھونگ کی حدود کچہ بچا بند پر قائم پولیس چوکی پر ڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے چوکی پر تعینات تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے جہانگیر، امتیاز، اور طارق شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلے میں چار خطرناک ڈاکو ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے جبکہ مقابلے کے دوران ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ رانا محمد رمضان ہارٹ اٹیک کے باعث شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس کی بکتر بند گاڑیاں ڈاکوں کے تعاقب میں کچہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے