بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 24 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

کراچی ، کئی نجی اسکولوں نے محکمہ تعلیم کا حکم نہ مانتے ہوئے یکم اگست سے اسکول کھول دیے

Thursday, 1 August, 2024

کراچی میں کئی نجی اسکولوں نے محکمہ تعلیم کے موسم گرما کی تعطیلات میں 14 روزہ اضافے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے یکم اگست سے اپنے اسکول کھول دیے ہیں۔رجسٹرار پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر رفعیہ ملاح نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اسکول خواندگی حکومت سندھ نے مورخہ 23 جولائی کو اپنے نوٹیفکیشن میں یہ احکامات دیے تھے کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔تمام نجی اسکولوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اسکولز 14 اگست تک تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بند رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *