پاکستان

صدرِ مملکت کی 70ویں سالگرہ، بختاور بھٹو کی منفرد انداز میں مبارکباد

صدرِ مملکت کی 70ویں سالگرہ، بختاور بھٹو کی منفرد انداز میں مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ پر ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے منفرد انداز میں مبارک باد دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مختلف تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والد کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے والد صدر آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ مبارک ہو۔
بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ انہوں نے بغیر کسی سزا کے ایک دہائی جیلوں میں گزاری اور یادگار کامیابیوں کے ساتھ پاکستان کے جمہوری ڈھانچے کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے لیے پیش پیش رہے۔
انہوں نے اپنے والد اور ان کے بچوں کے نانا کے لیے بے پناہ محبت کا بھی اظہار کیا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے 2 مختلف تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
پہلی تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں آصف علی زرداری اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے