پاکستان

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دورے پر جائینگے

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دورے پر جائینگے

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔فورم کا عنوان ہے زمانوں اور تہذیبوں کا رشتہ امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فورم اشک آباد میں 10 سے 11 اکتوبر 2024 کو منعقد ہو گا۔انٹرنیشنل فورم کا انعقاد ترکمانستان کے دانشور، شاعر اور فلسفی متقیمقلی فراگی کی 300ویں برسی پر کیا جا رہا ہے۔فورم میں صدر زرداری خطے کے لیے امن، اتحاد اور ترقی کی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ فورم کے تناظر میں ترکمانستان کے رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے