اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صدر مملک آصف زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔عدالت نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کو مقدمے سے بری کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کا الزام لگایا تھا، جس پر 2 فروری کو انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
پاکستان
جرائم
صدر زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے کیس میں شیخ رشید بری
- by Daily Pakistan
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 85 Views
- 4 ہفتے ago