پاکستان

صدر زرداری کا دبئی میں پاؤں میں فریکچر

اسلام آباد – صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوا ہے اور انہیں پلاسٹر لگنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پر طیارے سے اترتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہوا اور انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے پاؤں پر پلاسٹر لگایا جسے چار ہفتوں بعد ہٹا دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ صدر زرداری کو گھر بھیج دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے