اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد کے ایک ہوٹل کی سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت سالانہ انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب
گالف ٹورنامنٹ کو سرینا ہوٹلز نے مارگلہ گرینز گالف کلب کے تعاون سے منعقد کیا
صدر مملکت کا فعال طرز زندگی اور بیرونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور
ملک میں گالف جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
گالف کا کھیل ہمیں فطرت کے قریب لاتا ہے ، صدر مملکت
انسانی وسائل ، لوگوں کی فکری ترقی اور درست فیصلہ سازی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے: صدر ڈاکٹر عارف علوی
ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا: صدر مملکت
عوامی مینڈیٹ کی عزت کی جانی چاہیے ، صدر مملکت
عوامی شمولیت کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، صدر مملکت
اِنسانی وسائل ہی کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، صدر مملکت
ملک میں دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں:صدر مملکت
غذائی قلت، ذہنی و جسمانی کمزوری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:صدر مملکت
ملک عوام سے بنتا ہے، مشترکہ کاوشوں سے ملک کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے: صدر مملکت
صدر مملکت کا گالف ٹورنامنٹ کے منتظمین اور کھلاڑیوں کو مبارکباد
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چاروں کیٹیگریز کے فاتحین اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کئے
گالف ٹورنمنٹ میں تقریباً 110 گالفرز نے شرکت کی
گالف ٹورنمنٹ میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا
صدر مملکت نے خود بھی گالف کے کھیل میں شرکت کی