خاص خبریں

صدر مملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

صدر نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست شہری ظہور مہندی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے صدر عارف علوی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔درخواست گزار کے مطابق میری صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی، عارف علوی کے کاغذات پر میرے چھ اعتراص تھے۔ صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے اور صدارت کے لیے اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ظہور مہدی کے مطابق میرے صدر کا الیکشن لڑنے کے کاغذات کو تائید کنندہ تجویز کنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا۔ اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے۔جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہے یہ آپ کا مقدمہ نہیں ہے۔ آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شورہ ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri