وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جہاں ضرورت ہو لیویز علاقے کو پولیس علاقے میں تبدیل کریں۔سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک سوچ ہے کہ صوبے میں ایک ہی فورس ہونی چاہیے، حکومت کا کوئی ارادہ نہیں کہ لیویز کو مکمل ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کو نہ پولیس اور نہ لیویز روک سکتی ہے، یہ دونوں فورسز عام جرائم کے لیے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی بنائی جائے جو لیویز ریفارمز پرکام کرے، لیویز میں اصلاحات لاکر اسے ایک اچھی فورس میں تبدیل کیا جائے۔
پاکستان
صوبے میں دہشتگردی نہ پولیس اور نہ ہی لیویز روک سکتی ہے،سرفراز بگٹی
- by Daily Pakistan
- جنوری 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 19 Views
- 2 دن ago