علی امین گنڈا پور نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، واپڈا کے کسی اثاثے کو کسی نے نقصان نہیں پہنچایا۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یہ لوگ مینڈیٹ چرا کر حکومت میں بیٹھے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ کیسے بیٹھے ہیں اور آپ کو کیسے ہٹانا ہے۔ اگر یہ کم ہوا تو میں بجلی بند کر دوں گا۔ میں آخری بار شہباز شریف سے کہتا ہوں صوبے کا پیسہ ہمیں دے دیں، وفاقی حکومت ہمارے صوبے کے 16 ارب روپے کی مقروض ہے، صوبے کا پیسہ نہ دیا تو آئی ایم ایف کو بتا دیں گے۔ وہ ہیں لیکن نہیں دے رہے، صوبے کے تمام اراکین پارلیمنٹ واپڈا گرڈ میں جا کر بجلی بحال کریں۔
پاکستان
صوبے کے تمام پارلیمنٹرین واپڈا گرڈ جاکر بجلی بحال کردیں ، علی امین گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- جون 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 184 Views
- 6 مہینے ago