ڈپٹی کمشنر سجاول عبدالواجد شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقدہ ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سچائی، ایمانداری، نیک نیتی اور احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے بلا تفریق لوگوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ نے انہیں ہدایت کی کہ تمام روینیو مسائل کے متعلق فیڈ بیک ضرور شیئر کریں اور کوئی بھی روینیو کیس التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر اور فیلڈ کے کام کو ترجیح دیں اور کوئی بھی افسر پیشگی اطلاع ہیڈکوارٹر نہیں چھوڑے، بغیر اجازت ہیڈکوارٹر چھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی اور بہتری کے لیے ملکر کام کیا جائے گا، عوام کی خدمت کرنی ہے امید ہے کہ بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
علاقائی
ضلع کی ترقی اور بہتری کے لیے ملکر کام کیا جائے گا. عبدالواجد شیخ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2774 Views
- 1 سال ago